Thursday , April 27 2017
Home / بچوں کا صفحہ / امرود صحت کیلئے بہترین پھل

امرود صحت کیلئے بہترین پھل

امرود کی دوقسمیں : پہلی وہ جس کا گودا سفید ہوتا ہے اور دوسری وہ جس کا گوداسرخ ہوتا ہے۔ کہیں امردو ، کہیں جام کہا جاتا ہے۔ معدنی نمک ، فاسفورس ، کیلشیم اور فولاد کے ساتھ ساتھ حیاتین الف (وٹامن اے ) حیاتین ب (وٹامن بی ) اور حیاتین ج (وٹامن سی ) بھی کافی مقدار میں ہوتی ہیں۔ میٹھے ، پکے خوشبودار امرود کے کھانے سے دل کو بڑی فرحت ہوتی ہے۔ گھبراہٹ کا مرض دورہوجاتا ہے۔ دل ودماغ اور معدے کو طاقت پہنچتی۔ بیجوں سے پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ آنتوں کی سستی دور ہوتی، پیٹ اور آنتیں صاف ہوں تو جگر اور معدہ چست ہوجاتے ہیں اور جوغذا بھی کھائی جائے ، وہ خوب ہضم ہوتی ہے۔ اس میں ریشہ ،یعنی فائبر بھی خوب ہوتا ہے۔ یہ ریشہ خون کے بہت سے زہریلے مادوں ، خاص طور پر خون کی ایک نقصان دہ چکنائی ، کولیسٹرول کو خارج کردیتا ہے۔ اس طرح رگیں کھلی اور صاف رہتی ہیں، اس لیے مجھے دل اور بلڈپریشر کے مریضوں کیلئے مفید پھل سمجھا جاتا ہے۔ میں خون کے دوران کی سستی بھی دور کرتا ہوں۔ چونکہ اس میں حیاتین ج اور الف بھی خوب ہوتی ہیں، اس لیے ان سے آپ کے جسم کی وہ طاقت برقرار رہتی ہے، جوامراض کامقابلہ کرتی ہے۔ اس قوت مدافعت بھی کہتے ہیں۔ اس قوت کے قائم رہنے سے آپ موسمی نزلے زکام کی تکلیف سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT