Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / امرپالی ایکسپریس کے 7 کوچس پٹری سے اترگئے

امرپالی ایکسپریس کے 7 کوچس پٹری سے اترگئے

پٹنہ/کھگڑیا۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے ضلع کھگڑیا میں آج صبح کی اولین ساعتوں کے دوران کٹیھار۔امرتسر امراپالی ایکسپریس ٹرین کے سات کوچس پٹریوں سے اتر گئے۔ تاہم مشرق وسطی ریلویز کے سونے پور ڈیویژن کے تحت پیش آئے اس حادثہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ سی پی آر او اروند کمار راجک نے پٹنہ میں کہا کہ 15707 یو پی یٹیھار۔امرتسر ایکسپریس کے سات کوچس جن میں اے سی ۔2 ، اے سی۔3  کے ایک ایک کے علاوہ پانچ سلیپر کوچس شامل ہیں رات 1:14 بجے پٹراہا۔گوچار کے درمیان پٹری سے اترگئے۔

TOPPOPULARRECENT