Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ کے جامع سنٹر کا آغاز

امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ کے جامع سنٹر کا آغاز

کینسر اور دیگر امراض کے علاج پر توجہ ، ڈاکٹر ایم بابیا ، میڈیکل ڈائرکٹر کا بیان
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے ، جو حیدرآباد میں کینسر ہاسپٹلس کا ایک چین ہے ، کینسر اور غیر کینسر امراض کے علاج کے لیے اسکل بیس ٹیومر کے لیے جامع سنٹر کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایم بابئیا ، میڈیکل ڈائرکٹر امریکن آنکولوجی انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ اس سنٹر کے آغاز کے ساتھ ہم کینسر کے علاج کی مانگ کو پورا کرپائیں گے ۔ ڈاکٹر بابئیا نے جو ماہرین کی اسپسلائزڈ ٹیم کے ساتھ اس سنٹر کی قیادت کررہے ہیں ، اس طرح کے ٹیومرس اور ان کے علاج کے بارے میں بتایا ۔ ڈاکٹر ششی کانت ، کنسلٹنٹ اینڈ چیف آف سرجیکل آنکولوجی نے کہا کہ نئے سرجیکل ٹیکنیکس اور عصری آلات جیسے کمپیوٹر کی مدد سے سرجری سے سرجنس کی ٹیم اس طرح کے پیچیدہ امراض کا علاج محفوظ طریقہ سے کرسکتی ہے اور اس میں جراحت کا عمل بھی کم سے کم ہوتا ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT