Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکن تلگو اسوسی ایشن کی سالانہ تقریب

امریکن تلگو اسوسی ایشن کی سالانہ تقریب

جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر مدعو ، وفد کی ملاقات
حیدرآباد۔19مئی(سیاست نیوز) امریکن تلگواسوسیشن کے وفد نے نائب وزیراعلی الحاج محمد محمود علی سے ملاقات کرتے ہوئے یکم جولائی کوامریکہ میںمنعقد ہونے والی اسوسیشن کی سالانہ تقریب کادعوت نامہ حوالے کیا۔ صدر اے ٹی اے سدھاکر آر پریکر کی قیادت میں امریکن تلگواسوسیشن کے دیگر ذمہ داران جن میں لکشمن انوگو‘کروناکر ریڈی انسی ریڈی کے نام قابلِ ذکر ہیںجنھوں نے اے ٹی ا ے کی سالانہ تقریب میںمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے نائب وزیراعلی الحاج محمد محمودعلی کوامریکہ مدعو کیا۔واضح رہے کہ امریکن تلگواسوسیشن کا تعلق ریاست تلنگانہ سے ہے جو ہر سال اسوسیشن کی تقریب منعقد کرتے ہوئے امریکہ میںتلنگانہ کی علاقائی تہذیب کوفروغ دینے کاکام کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جناب محمد محمودعلی کے ہاتھوں یکم جولائی کو امریکن تلگواسوسیشن کی سالانہ کانفرنس کا امریکہ میںافتتاح عمل میں آئے گا ۔ نائب وزیراعلی الحاج محمدمحمو دعلی نے دعوت نامہ وصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ کی نیک تمنائیں اسوسیشن کے ساتھ ہر وقت ہیں مگر ماہ رمضان کے پیش نظر حکومت تلنگانہ کی جانب سے امریکن تلگواسوسیشن کی سالانہ تقریب میںان کی شرکت غیریقینی ہے ۔جناب محمدمحمود علی نے امریکن تلگواسوسیشن کو سالانہ تقریب کے انعقاد میںحکومت تلنگانہ کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

TOPPOPULARRECENT