Sunday , September 24 2017
Home / خواتین کا صفحہ / امریکن چوپ سوپ

امریکن چوپ سوپ

اجزاء: کارن فلور، 2کھانے کے چمچے ، نوڈلز آدھا پیکٹ، نمک حسب ذائقہ، شملہ مرچ ایک عدد، کالی مرچ ( پسی ہوئی) آدھا چائے کا چمچہ ، گاجر ایک عدد، پیاز ایک عدد، بند گوبھی ایک کٹی ہوئی، ہری پیاز کے پتے آدھا کپ ، لہسن دو عدد، چکن ( بون لیس ) آدھا کیلو، اوئسٹر ساس دو چائے کے چمچے، کیچپ آدھا کپ، انڈا ایک عدد۔ تیل حسب ضرورت ۔
ترکیب: نوڈلز کو اُبال لیں، بغیر نمک کے تھوڑا کچا پکالیں پھر ساری سبزیاں باریک کاٹ لیں۔ تین سالن کے چمچے تیل گرم کریں اور لہسن کاٹ کر ڈالیں۔ اب اس میں چکن شامل کردیں اور ساتھ ہی تمام سبزیاں، نمک،کالی مرچ، اوئسٹر ساس، کیچپ، تھوڑا سا پانی، کارن فلور شامل کرکے پکالیں، پھر الگ سے انڈے کو ہاف فرائی کرنے کے بعد تلے ہوئے نوڈلز بھی اوپر ڈال دیں اور اسے ٹھنڈا کرلیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT