Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکن کونسلیٹ کے عہدیداروں کا دورہ وقف بورڈ کے قضات سیکشن

امریکن کونسلیٹ کے عہدیداروں کا دورہ وقف بورڈ کے قضات سیکشن

حیدرآباد۔21 اگست (سیاست نیوز) امریکن کونسلیٹ کے عہدیداروں کی ٹیم 30 اگست کو وقف بورڈ کے قضات سیکشن کا دورہ کرتے ہوئے کارکردگی کا مشاہدہ کرے گی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر تلنگانہ وقف بورڈ ایم اے منان فاروقی سے مشاورت کے بعد حیدرآباد میں واقع امریکن کونسلیٹ نے اس پروگرام کو قطعیت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 عہدیدار قضات سیکشن سے میریج اور دیگر سرٹیفکیٹس کی اجرائی کے طریقہ کار کا جائزہ لیں گے۔ تلنگانہ وہ واحد ریاست ہے جہاں منظم قضات سسٹم موجود ہے۔ نکاح کے موقع پر قاضیوں کی جانب سے سیاہیہ نامہ جاری کیا جاتا ہے جس کی بنیاد پر میریج سرٹیفکیٹ کی اجرائی عمل میں آتی ہے۔ شادی کے علاوہ طلاق اور تبدیلی مذہب کے سرٹیفکیٹ بھی قضات سیکشن سے جاری ہوتے ہیں۔ ان تمام سرٹیفکیٹس کے لیے منظم سسٹم اور شرائط کے سبب تلنگانہ کا شعبہ قضات ملک بھر میں منفرد شناخت رکھتا ہے۔ امریکن کونسلیٹ نے قضات سیشکن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم کی موجودگی میں کونسلیٹ کے عہدیدار وقف بورڈ کا دورہ کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ عہدیدار اوقافی جائیدادوں کے ریکارڈس کے ڈیجٹلائزیشن کے کام کا بھی جائزہ لیں گے۔

TOPPOPULARRECENT