Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان شمالی کوریاکیخلاف شراکت داری کو تیار

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان شمالی کوریاکیخلاف شراکت داری کو تیار

واشنگٹن،11فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان کے اعلی حکام نے آئندہ بدھ کو اطلاعات کی شراکت داری، باہمی تعاون اور سیکورٹی سے متعلق معاملات کے حل کے لئے ایک ساتھ آنے کے لئے تیار ہیں اور ان تینوں ممالک نے اس بابت میٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے نیوکلیائی اسلحے کی تیاری اور میزائل کی دھمکی کے خلاف یہ اتحاد بنایا ہے اور اس پر کاروائی شروع کی جا رہی ہے ۔تینوں ممالک کے افواج کے کمانڈروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپن یپالیسی پر عمل کر ر ہا ہے جس کو روکا جانا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا کے چوتھے نیوکلیائی ٹیسٹ اور طویل دوری تک مار کرنے والی میزائلکی لانچنگ نے اس بات کو تقویت فراہم کی ہے ۔ شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سخت مخالفت کر رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ۔انہوں نے کہا‘‘یہ عالمی برادری کے لئے انتہائی تشویشناک اور مشتعل کردینے والا قدم ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ وہ اس ملک کے خلاف متحدہ محاذ قائم کر رہے ہیں اور باہمی شراکت داری سے اس مسئلے کو حل کریں گے ۔ وہ خطے کی امن و امان کوخراب نہیں ہونے دیں گے اور اطلاعات کی شیئرنگ کے ذریعہ تمام حالات پر نظر رکھیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT