Thursday , July 27 2017
Home / دنیا / امریکہ ،شمالی کوریا کیخلاف بین الاقوامی اتحاد کا خواہاں

امریکہ ،شمالی کوریا کیخلاف بین الاقوامی اتحاد کا خواہاں

جنیوا۔ 15 فروری (رائٹر) شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربہ سے بوکھلائے امریکہ نے بین الاقوامی برادری سے متحد ہوکر اس کے خلاف اجتماعی کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے ۔کل یہاں ترک اسلحہ پر ہونے والی کانفرنس میں امریکی سفیر رابرٹ وڈ نے شمالی کوریا کے اس قدم کو بین اقوامی قانون کی پامالی بتایا اور اس کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہوکر قدم اٹھانے کا مشورہ دیا ۔مسٹر وڈ کا یہ بیان شمالی کوریا کی اس وضاحت کے بعد آیا ہے جس میں اس نے کہا تھا کہ اس کی طرف سے کئے گئے مختلف میزائل تجربات اس کے اپنے اقتدار اعلیٰ کو بچانے اور اپنے عوام کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے لازمی قدم ہیں۔مسٹر وڈ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار اور بیالسٹک میزائل کی صلاحیت حاصل کرنے سے متعلق تمام کوششوں پر فوراً پابندی لگادینی چاہئے ۔ اس کے علاوہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو شمالی کوریا کو روکنے کے لئے اور اس کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اجتماعی کوششیں کرنی پڑیں تو دنیا کے تمام ممالک کو بین اقوامی سطح پر اجتماعی کارروائی کرنی چاہئے ۔
میزائل لانچ معاملہ : برطانیہ کی شمالی کوریا کے سفیر سے جواب طلبی
لندن۔ 15 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) شمالی کوریا کے میزائل تجربہ کئے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے برطانیہ نے یہاں مامور شمالی کوریا کے سفیر کو طلب کیا ہے ۔برطانیہ کی وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی ہے ۔ وزارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہہم نے سفیر کے توسط سے شمالی کوریا سے سخت لہجہ میں پیغام دیا ہے کہ وہ اشتعال انگیز کارروائی کو روکے تاکہ بین الاقوامی امن و سلامتی برقرار رہے ۔ وہ اس سمت میں سنجیدگی سے غور کرے اور ٹھوس اقدام کو ترجیح دے ۔ اس کے اس طرح کے میزائل تجربات سے اسکے شہریوں کی سلامتی بھی خطرے میں پڑجائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT