Thursday , June 29 2017
Home / دنیا / امریکہ ، اسرائیل ۔فلسطین امن بات چیت کے احیاء کا خواہاں : نکی ہیلی

امریکہ ، اسرائیل ۔فلسطین امن بات چیت کے احیاء کا خواہاں : نکی ہیلی

اقوام متحدہ ۔8 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے لئے امریکی سفیر نکی ہیلی نے اقوام متحدہ میں فلسطینی قاصد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس جانب اشارہ دیا کہ کیوں نہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت کا احیاء کیا جائے ۔ فلسطینی قاصد ریاض منصور کے ساتھ بات چیت کے بعد نکی ہیلی نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ فلسطین کو اسرائیل کے ساتھ راست بات چیت کو ترجیح دینا چاہے ۔ تاہم ایسا نہ ہوکر اقوام متحدہ پر انحصار کرتے ہوئے خوشگوار نتائج کا اظہار کیا جارہا ہے کیونکہ قطعی فیصلہ تو دونوں ممالک کو ہی کرنا ہے ۔ انھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ نکی ہیلی کے ساتھ 45 منٹ طویل گفتگو کے دوران ہیلی نے اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ دونوں ممالک ایک بار پھر امن مذاکرات کی میز پرآجائیں۔   خود امریکی حکومت کی بھی یہی خواہش ہے۔ بہرحال فی الحال یہ کہنا مشکل ہے کہ اسرائیل کس سطح پر مذاکرات کا خواہاں ہے تاہم ہمیں اگر اسرائیل کی جانب سے کوئی درخواست یا پیشکش کی جاتی ہے تو ہم اُس کی مثبت پذیرائی کریں گے ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اپریل 2014 ء میں اُ س وقت کے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کے لئے ثالثی کی ناکام کوشش کی تھی اور اُسی وقت سے اب تک امن بات چیت سردخانے کی نذر ہوچکی ہے ۔ اسی طرح فرانس نے بھی جنوری میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا جس کامقصد اسرائیل ۔ فلسطین امن بات چیت کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا تھا لیکن اس وقت سے اب تک اس معاملہ میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی ۔ اپنے ٹوئٹر پر نکی ہیلی نے کہاکہ امریکہ ، اسرائیل ۔ فلسطین امن بات چیت کے احیاء کے لئے بالکل سنجیدہ ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT