Monday , August 21 2017
Home / دنیا / امریکہ ، ایران کو روسی طیاروں کی فروخت کو رکوادے گا

امریکہ ، ایران کو روسی طیاروں کی فروخت کو رکوادے گا

واشنگٹن۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ایران کو روس سے ایس یو۔30 لڑاکا طیاروں کی فروخت بلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔امریکہ کے انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور تھامس شانن نے کہا ہے کہ امریکہ ، ایران کو روسی ساختہ لڑاکا طیاروں کی فروخت رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو طاقت کا استعمال کرے گا۔انھوں نے امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے روبرو کل بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے اس طرح کے اسلحہ کی ایران کو فروخت کی سلامتی کونسل سے منظوری لینا ضروری ہے۔شانن نے یہ بھی کہا ہے کہ’’ روس ،ایران کو بیالسٹک میزائلس کے آلات منتقل نہ کرنے سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری کررہا ہے۔ہمیں روسیوں کی جانب سے یہ تیقن دیا گیا ہے کہ وہ ایران کے بیالسٹک میزائل پروگرام کے لیے ٹیکنالوجی کو منتقل کرنے سے روکیں گے‘‘۔انھوں نے سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ ”اوباما انتظامیہ ایران پر پابندیوں سے متعلق ایکٹ کی تجدید کے لیے بھی تیار ہے۔اس کی مدت 2016ء کے آخر میں ختم ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT