Tuesday , June 27 2017
Home / دنیا / امریکہ : اوباما کے مقررہ وکیل استغاثہ برطرف

امریکہ : اوباما کے مقررہ وکیل استغاثہ برطرف

نیویارک ۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق صدر امریکہ بارک اوباما کے مقرر کردہ نیو یارک کے وفاقی وکیل استغاثہ کو مستعفی ہونے سے انکار پربرطرف کر دیا گیا۔اْس فہرست میں ان کا بھی نام تھا جس میں سابق صدر اوباما کی جانب سے مقرر کییہوئے وکلاء استغاثہ کے نام تھے جن سیمحکمہ انصاف نے مستعفی ہونے کو کہا تھا۔بھرارا نے مزید ٹویٹ کیا ’جنوبی ضلع نیویارک کے اٹارنی ہونا میری پیشہ وارانہ زندگی کے لیے ہمیشہ قابلِ عزت رہے گا۔‘عموماً نئے صدور سابق صدر کے مقرر کیے گئے عہدے داران کو تبدیل کرتے رہتے ہیں لیکنبیک وقت اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو تبدیل کرنا بعض لوگوں کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ بھرارا کا اس فہرست میں نام کافی حیران کن تھا کیونکہ انھوں نے نومبر میں اخباری نمائندوں کو بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ان سے عہدے پر برقرار رہنے کو کہا ہے اور انھوں نے اس سے اتفاق کر لیا ہے۔یہ وکیل استغاثہ وقت توجہ کا مرکز بنے جب انھوں نے بدعنوانی سے متعلق انتہائی اہم مقدمات اور وال سٹریٹ بینکرز کے خلاف مقدمات کی پیروی کی۔انھوں نے ڈیموکریٹک اور رپبلکن دونوں رہنماؤں کے خلاف مقدمات چلائے۔

 

صومالیہ کے دارالحکومت میں کاربم دھماکہ
موغادیشو۔12مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک صحافی نے کہا کہ اُس کے ٹی وی اسٹیشن کا ایک ٹیکنیشن موغادیشو میں کاربم دھماکہ کی وجہ سے زخمی ہوگیا ۔ لندن کے یونیورسل ٹی وی برسرکار صومالی صحافی عبدالعزیز ابراہیم نے کہا کہ ٹیکنیشن عبدالحامد کرزئی معمولی زخمی ہوگیا جبکہ اس کی کار میں نصب ایک بم موغادیشو کے ضلع ہمروین میں دھماکہ سے پھٹ پڑا ۔ کرزئی آج صبح ملازمت کیلئے جارہا تھا اُسے مقامی اسپتال میں علاج کیلئے شریک کردیا گیا ۔ پولیس کیپٹن محمد حسین نے توثیق کی کہ یہ واقعہ پیش آیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہے ۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT