Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / امریکہ اور آسٹریلیا کی بنکاک بم دھماکہ کی مذمت

امریکہ اور آسٹریلیا کی بنکاک بم دھماکہ کی مذمت

ملبورن ؍ واشنگٹن ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا نے آج انتہائی مقبول لارڈ برہما مندر میں ہوئے دھماکے کی شدید مذمت کی جس میں 27 افراد ہلاک ہوئے۔ وزیرخارجہ جولی بشپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت آسٹریلوی حکومت اور عوام کی تمام تر سوچ ان زخمیوں اور مہلوکین کے ارکان خاندان کے ساتھ ہیں جو دھماکے سے متاثر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بنکاک میں شعبہ آسٹریلیا کی سفیر سے آج صبح انہوں نے بات چیت کی اور انہیں یقین ہیکہ آسٹریلیا کی سفارتخانہ بھی تھائی حکام کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کررہا ہوگا۔ دوسری طرف امریکہ نے بھی بنکاک کے ہندو مندر میں ہوئے دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے ساری دنیا کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ قومی سلامتی کونسل کے ترجمان فیڈ پرائس نے کہا کہ امریکی حکومت اور عوام اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور ان کی تمام تر ہمدردیاں زخمیوں اور مہلوکین کے ارکان خاندان کے ساتھ ہیں۔ امریکہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے تھائی حکام کی ہر ممکنہ مدد کرے گا جس کیلئے امریکہ اور تھائی لینڈ مسلسل ربط میں رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT