Friday , September 22 2017
Home / دنیا / امریکہ اور حلیفوں کو زمینی لڑائی کا چیالنج ، آئی ایس کا آڈیو

امریکہ اور حلیفوں کو زمینی لڑائی کا چیالنج ، آئی ایس کا آڈیو

نیویارک ۔ /27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) نے تازہ آڈیو پیام جاری کیا ہے جس میں اس کے قائد نے امریکہ اور حلیفوں کو انتہاپسند گروپ سے عراق اور شام میں زمینی مقابلے کا چیالنج کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ اپنے کیڈر کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ حالیہ دنوں میں جو شکست ہوئی اس کے باوجود اپنے حوصلے بلند رکھیں ۔ ابوبکر البغدادی نے 24 منٹ کے آڈیو میں کہا کہ امریکہ ہم سے مقابلے کی جرأت نہیں کرسکتا کیونکہ ان کے دل مجاہدین سے خوف زدہ ہیں۔بغدادی کا مئی کے بعد یہ پہلا پیام ہے جبکہ اس دوران آئی ایس کو میدان جنگ میں کافی پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس آڈیوکے حقیقی ہونے کی ابھی تک توثیق نہیں ہوئی ہے ۔ یہ اطلاع بھی ملی تھی کہ ابوبکر البغدادی کو فضائی جملوں میں ہلاک یا زخمی کردیا گیا ہے ۔ یہ تقریر آئی ایس کے سوشیل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کی گئی جس میں بغدادی نے آئی ایس پر بڑھتے دباؤ کا اعتراف کیا ہے اور دنیا بھر سے کئے جارہے ان حملوں کو مسلمانوں کے خلاف کفار کی لڑائی سے تعبیر کیا۔

TOPPOPULARRECENT