Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / امریکہ اور سعودی عرب کے مابین اسلحہ کے سمجھوتوں کو قطعیت

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین اسلحہ کے سمجھوتوں کو قطعیت

واشنگٹن، 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ اور سعودی عرب کے مابین ہتھیاروں اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق 100 ارب ڈالر سے زیادہ کے کئی سودوں کا عمل آخری مرحلے میں ہے ۔وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے اس بات کی اطلاع دی۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایک ہفتے کے اندر سعودی عرب کا دورہ کریں گے ۔ اہلکار کے مطابق ان سودوں کے تحت امریکہ سعودی عرب کو جدید ہتھیاروں فراہم کرے گا۔شناخت ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر افسر نے رائٹر کو بتایا کہ ہتھیاروں اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق یہ سودے 300 ارب ڈالر سے زیادہ کے بھی ہو سکتے ہیں۔ امریکی اتحادی اسرائیل کی فوج کی برتری کو برقرار رکھتے ہوئے یہ سودے سعودی عرب کی دفاعی صلاحیت کو ایک دہائی سے بھی زیادہ وقت تک مضبوطی فراہم کرے گا۔افسر نے بتایا کہ اب ان سودوں کا عمل آخری مرحلے میں ہے ۔ واضح ر ہے کہ اپنے پہلے بیرون ملک دورے کے تحت مسٹر ٹرمپ اگلے ہفتے کئی ممالک کے دورے پر جائیں گے ۔ مسٹر ٹرمپ اپنے دورے کا آغاز 19 مئی کو برطانیہ کے دورے سے کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT