Tuesday , May 23 2017
Home / دنیا / امریکہ اور فلپائن کی مشترکہ جنگی مشقیں

امریکہ اور فلپائن کی مشترکہ جنگی مشقیں

منیلا ۔ 16 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی فوج نے آج کہا کہ وہ امریکی فوجیوں کے ساتھ آئندہ ماہ اپنی سالانہ مشقیں شروع کردے گا ۔ دونوں ممالک کے صدر فلپائن راڈ ریگو ڈٹرٹ کے دورہ اقتدار میں دونوں ممالک کے تعلقات میں سردمہری پیدا ہوگئی تھی ۔ اس لئے ان فوجی مشقوں کے انعقاد کی دوبارہ توثیق کی گئی ہے ۔ نئے صدر کے دورہ اقتدار میں پہلی بار 10روزہ جنگی مشقیں امریکہ کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کی جائیں گی ۔ نئے صدر نے تجویز پیش کی تھی کہ ان مشترکہ فوجی مشقوں کو منسوخ کردیا جائے ۔ امریکہ اور فلپائن کے درمیان 70سال قدیم اتحاد موجود ہے ۔ بے باک فلپائن قائد جنہیں منشیات کے خلاف جدوجہد کی وجہ سے جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے بین الاقوامی سرزنش کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ امریکی فوج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں کے سلسلہ میں انہوں نے اپنے رویہ میں نرمی پیدا کردی ہے اور امریکہ کے ساتھ ماہ مئی میں مشترکہ فوجی مشقیں منعقد کرنے سے اتفاق کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT