Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / امریکہ اور چین ،شمالی کوریا کے خطرہ سے مل کر نمٹیں گے :ٹلرسن

امریکہ اور چین ،شمالی کوریا کے خطرہ سے مل کر نمٹیں گے :ٹلرسن

واشنگٹن، 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے چین کے اعلی سفارتی حکام سے فون پر بات چیت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے اپنے اپنے مفادات ہیں اور شمالی کوریا کی جانب سے جس طرح خوف کا ماحول بنایا جا رہا ہے ۔اس سے مل کر نمٹنے کے لئے دونوں ممالک متفق ہیں ۔وزارت خارجہ نے کل ایک بیان میں بتایا مسٹر ٹلرسن اور چین کے اسٹیٹ کونسلر یانگ جیحی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ،لا اینڈ آرڈر و بین الاقوامی جرائم کے ساتھ ساتھ اقتصادی اور تجارت میں ایک دوسرے کو تعاون کرنے پر زور دیا۔بیان میں کہا گیاکہ”وزیر خارجہ مسٹر ٹلرسن اور چین کے اسٹیٹ کونسلر مسٹر یانگ نے دو طرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیاہے ۔ فریقین نے علاقائی استحکام کیلئے خطرہ بن گئے شمالی کوریا کے مسئلے کے حل کی ضرورت پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں کی فون پر بات چیت گذشتہ جمعہ کو مسٹر ٹلرسن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان ہوئی میٹنگ کے  بعد ہوئی ہے ۔ اسی ماہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد دونوں قائدین نے پہلی بار دوبدو بات چیت کی تھی۔اس اجلاس میں مسٹروانگ نے چین اور امریکہ کے درمیان عدم مساوات کے باوجود بھی عمومی مفادات کو اشتراک کرنے پرزور دیا۔

TOPPOPULARRECENT