Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / امریکہ اور چین کے درمیان تنازعہ ’تباہ کن‘ ہو گا: ژی جن پنگ

امریکہ اور چین کے درمیان تنازعہ ’تباہ کن‘ ہو گا: ژی جن پنگ

سیاٹل 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر ژی جن پنگ نے اس ہفتے امریکہ کا دورہ شروع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تنازعہ سے بچا جا سکے جو ان کے بقول تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کو سیاٹل میں کاروباری شخصیات سے اپنے پالیسی خطاب کے دوران کہی، جو ان کے دورے کا پہلا توقف تھا۔ بعد میں وہ وائٹ ہاؤس کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔’’اگر چین اور امریکہ ایک دوسرے سے بہتر تعاون کریں تو وہ عالمی استحکام کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ اگر وہ تنازع یا تصادم کی طرف جائیں تو یہ دونوں ممالک اور باقی دنیا کو تباہی میں ڈال دے گا۔‘‘چینی رہنما نے ان مسائل کا ذکر بھی کیا جن سے امریکہ اور چین کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں جن میں سائبر جرائم کا مسئلہ شامل ہے۔ صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ صدر ژی جن پنگ سے بات چیت کے دوران یہ مسئلہ نمایاں ہو گا۔ ژی جن پنگ نے اس مسئلے پر بیجنگ کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ ’’چینی حکومت کسی بھی شکل میں تجارتی چوریوں میں ملوث نہیں ہو گی یا ایسا کرنے میں کسی دوسرے کی حوصلہ افزائی نہیں کرے گی۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت خود اس کے مسئلے کے متاثرین میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سائبر جرائم کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ’’ایک اعلیٰ سطحی مشترکہ بات چیت کا طریقہ کار‘‘ طے کرنے کے لیے تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT