Wednesday , August 16 2017
Home / دنیا / امریکہ ایران میں دراندازی کیلئے کوشاں:خامنہ ای

امریکہ ایران میں دراندازی کیلئے کوشاں:خامنہ ای

تہران ۔ 25 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے اعلیٰ رہنما نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ میں دراندازی کی کوشش کے طورپر امریکہ دولت اور سیکس کا استعمال کر رہاہے۔ انہوں نے ایرانیوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے دشمن کے جال میں نہ پھنسیں۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈر سے خطاب کرتے ہوئے عظیم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران میں دراندازی کے واقعات سے متعلق حکام کو سنجیدگی اختیار کرنی چاہئے اور سیاسی ٹولوں کو ایک دوسرے کے خلاف مسئلہ میںالجھنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب موافق مغربی مصنفین اور صحافیوں کی گرفتار ی کے خلاف حال ہی میں زبردست احتجاج کیا گیا تھا۔ مغرب کی دراندازی کو روکنے کیلئے عدلیہ اور سیکوریٹی خدمات کو موثر بنایاجانا چاہئے ۔ ایران کے اعتدال پسند صدر حسن روحانی نے ان گرفتاریوں پر تنقید کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT