Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / امریکہ بھیجنے کا جھانسہ، داماد اور خسر جیل پہونچ گئے

امریکہ بھیجنے کا جھانسہ، داماد اور خسر جیل پہونچ گئے

حیدرآباد ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے نوجوانوںکو بیرونی ممالک ملازمت کیلئے بھیجنے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپئے ہڑپنے والے دو دھوکہ باز داماد اور خسر کو چادر گھاٹ پولیس نے حراست میں لے لیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ مادنا پیٹ سری نگر کالونی سے تعلق رکھنے والے محمد غفور اور محمد مکرم کے خلاف بعض نوجوانوں نے چادرگھاٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس میں یہ بتایا گیا تھاکہ مذکورہ داماد اور خسر نے سعودی عرب ، ملایشیا اور سنگا پور ، امریکہ اور دیگر بیرونی ممالک ملازمت کیلئے بھیجنے کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کے لاکھوں روپئے ہڑپ لئے۔ چادر گھاٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے دونوں دھوکہ بازوں کو اپنی حر است میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے 30 پاسپورٹس برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT