Monday , September 25 2017
Home / دنیا / امریکہ جزیرہ کو نشانہ بنانے شمالی کوریا کی دھمکی

امریکہ جزیرہ کو نشانہ بنانے شمالی کوریا کی دھمکی

پیانگ یانگ ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ وہ اگست کے وسط تک بحرالکاہل میں امریکی جزیرے گوام کے قریب چار میزائلوں کو داغنے کے قابل ہو جائے گا۔شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ان کے رہنما کم جو اْن نے اس منصوبے کی منظوری دے دی تو ہاساسونگ نامی 12 راکٹ جاپان کے اوپر سے گذرتے ہوئے گوام سے 30 کلو میٹر دور سمندر میں جا گریں گے۔واضح رہے کہ پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان شمالی کوریا کے متنازع جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے حوالے سے الفاظ کی جنگ میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT