Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / امریکہ سے جنگ کیلئے تیار: شمالی کوریا

امریکہ سے جنگ کیلئے تیار: شمالی کوریا

پیونگ یانگ۔10 اکٹوبر۔ (سیاست ڈاٹ کام)کمیونسٹ ریاست شمالی کوریا میں حکمران ورکرز پارٹی کے قیام کی 70 ویںسالگرہ منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک کے لیڈر کم جانگ یون نے کہا کہ ان کا ملک امریکہ سے جنگ کے لئے تیا ر ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کا بحرصورت دفاع کریں گے۔ پارٹی کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت پیونگ یانگ میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ آج کے دن کی سب سے بڑی تقریب ایک فوجی پریڈ تھی۔ اس تقریب کیلئے غیر ملکی صحافیوں کو خصوصی ویزے جاری کیے گئے۔ پیونگ یانگ میں آج ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد اندازہ تھا کہ شاید یہ فوجی پریڈ منسوخ کر دی جائے لیکن پھر یہ پریڈ صبح کے بجائے سہ پہر کے وقت ہوئی۔ شمالی کوریائی فوج نے پریڈ کے دوران سپریم لیڈر کِم جونگ اُن کو سلامی پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT