Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / امریکہ سے نجات کیلئے بادشاہت کا خاتمہ ضروری: حمزہ بن لادن

امریکہ سے نجات کیلئے بادشاہت کا خاتمہ ضروری: حمزہ بن لادن

دبئی۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام)  بین الااقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے بانی رہنما اسامہ بن لادن کے بیٹے نے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سعودی عوام کو ‘امریکی غلامی’ سے نجات کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘وہ ہادشاہت کا خاتمہ کر دیں’۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سائٹ انٹیلیجنس گروپ کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حمزہ بن لادن نے اپنے حالیہ آڈیو پیغام میں سعودی عوام پر یمن میں قائم القاعدہ کے جزیرہ نما عرب گروپ (اے کیو اے پی) میں شمولیت کیلئے زور دیا تاکہ وہ جنگ کیلئے ‘ضروری تجربہ حاصل کرسکیں’۔ القاعدہ کے سعودی اور یمنی گروپوں نے 2009 میں مذکورہ تنظیم کی بنیاد ڈالی تھی جسے بعد ازاں امریکہ نے سب سے زیادہ خطرناک گروپ قرار دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT