Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / امریکہ سے کیوبا کے دو سفارتکاروں کا اخراج

امریکہ سے کیوبا کے دو سفارتکاروں کا اخراج

واشنگٹن / ہوانا، 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں امریکی سفارتخانے میں ملازمت کرنے والے اپنے ملازمین کے بیمار ہونے کے بعد یہاں واقع کیوبا سفارتخانے میں کام کرنے والے دو سفارتکاروں کو نکال دیا ہے ۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیتھر ناریٹ نے کل نامہ نگاروں کو بتایا کہ کیوبا میں ملازم امریکی ملازمین کے بیمار ہونے کی وجہ سے وطن واپس لوٹنے کے بعد گذشتہ 23 مئی کو کیوبا کے دو سفارتکاروں کو انکے ملک بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی عملے میں سماعت کی صلاحیت میں بھاری کمی سمیت کئی جسمانی مسائل پیدا ہو گئے تھے ۔ ان کی میڈیکل جانچ چل رہی ہے لیکن اب تک مکمل طور واضح نہیں ہو سکا ہے ان کون سی بیماری ہوئی ہے ۔ ناریٹ نے بتایا کہ امریکہ کو گزشتہ سال کے آخر میں ہوانا میں واقع سفارت خانے کے عملے میں اس طرح کی جسمانی مسائل کا پتہ چلا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں اس بیماری کی وجہ کے بارے میں صحیح علم نہیں ہے ۔ اس میں کئی طرح کی علامات سامنے آئی ہیں۔ ہم اسے انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس کی جانچ کر رہے ہیں۔ امریکی حکومت کے ایک افسر نے بتایا کہ اس کے کئی ساتھی کارکن سماعت کی صلاحیت میں کمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے وطن لوٹ آئے ۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ ملازمین کو تو اتنا کم سنائی دینے لگا کہ انہیں سماعت کے آلات لگانے پڑے ۔واضح ر ہے کہ تقریبا پانچ دہائی کی کشیدگی کے بعد 2015 میں امریکہ اور کیوبا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفارت خانے قائم کئے تھے ۔

 

TOPPOPULARRECENT