Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / امریکہ سے 199عراقی پناہ گزینوں کا اخراج

امریکہ سے 199عراقی پناہ گزینوں کا اخراج

ڈیٹرائٹ،15جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے امیگریشن حکام نے 199عراقی پناہ گزینوں کو گرفتارکرکے انہیں واپس عراق بھیج دیا ہے ۔یہ اطلاع امیگریشن اور کسٹم کے ترجمان گلین کرائسٹین سین نے دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے اندر 114 عراقی شہریوں کو ڈیٹرائٹ اور 85 عراقیوں کو امریکہ کے الگ الگ حصوں سے گرفتار کیا گیا اور انہیں واپس ان کے ملک بھیج دیا گیا ۔

صومالیہ میں دہشت گردانہ حملے میں
19افراد ہلاک
موغادیشو،15جون (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کل رات ایک ہوٹل میں دہشت گردوں کے کار بم حملے اور فائرنگ میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے ۔ایک پولیس افسر عابدی بشیر نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ بندوق برداروں نے کئی گھنٹوں تک ہوٹل کو اپنے قبضے میں لیا ہوا تھا،جسے سکیورٹی دستوں نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT