Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / امریکہ شام میں سیاسی حل کے حق میں

امریکہ شام میں سیاسی حل کے حق میں

واشنگٹن، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ شام میں سیاسی حل کے حق میں ہے لیکن اس کام میں صدر بشار الاسد کا کردار قابل قبول نہیں ہے ۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے پہلی بار شامی بحران سے نمٹنے کے لئے تفصیلی منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ شام کے معاملے پر تنازعہ کے باوجود روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر رکھنے کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔بیان میں وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مسٹر ٹلرسن نے اٹلی میں نامہ نگاروں سے کہا کہ  امریکہ، شام کو متحدکرنے کے حق میں ہے جہاں، یہاں کے لوگوں کی حکمرانی ہو ، لیکن اس کے موجودہ رہنما کے بغیر۔مسٹر ٹلرسن نے کہاکہ اب یہ صاف ہو گیا ہے کہ اسد خاندان کا آخری وقت آنے والا ہے لیکن سوال ہے کہ اس کا خاتمہ کیسے ہوگا۔
اسد کا خاتمہ اپنے آپ میں بہت اہم ہو گا۔ لہذا ہم لوگ اس کے حل کی تجویز بنا رہے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسد حکومت کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔ انہوں نے روس کی حکومت کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کا احساس ہونا چاہئے کہ بشار الاسد ایک ناقابل یقین اتحادی ہے ۔غور طلب ہے کہ امریکی فوج نے 59 ٹام ہاک کروز میزائل شام میں اس نشانے پر داغے جہاں سے حال ہی میں کیمیائی حملہ کیا گیا تھا۔ کیمیائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اسد حکومت کو وحشیانہ اور حملے کے لئے ذمہ دار مانتے ہوئے پہلی بار شام میں براہ راست کارروائی کی ۔ وائٹ ہاؤس میں آنے کے بعد سے یہ ٹرمپ کا پہلا سب سے بڑا فوجی کارروائی کا فیصلہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT