Saturday , March 25 2017
Home / Top Stories / امریکہ صد فیصد جاپان کے ساتھ : ٹرمپ

امریکہ صد فیصد جاپان کے ساتھ : ٹرمپ

ٹوکیو، 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیراعظم شنزو آبے سے کہا ہے کہ وہ سو فیصد جاپان کے ساتھ ہے ۔ یہ بات انہوں نے شمالی کوریا کے تازہ میزائل تجربوں کے بعد ان کے ساتھ فون پر ہوئی بات چیت میں کہی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شمالی کوریا کی حالیہ حرکتیں اقوام متحدہ کی سلامتی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہیں اور علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کے لئے چیلنج ہیں۔آبے نے کہاصدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مجھ سے کہا ہے کہ امریکہ 100 فیصد جاپان کے ساتھ ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ بات جاپانی عوام کو بتادی جائے ۔انہوں ن ے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ہم ان پر اور امریکہ پر 100 فیصد اعتبار کریں۔شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان فوجی مشقوں کو جنگ کی تیاری قرار دیا تھا اور اس کا جواب دینے کا عہد کیا تھا اور اس کے چند روز بعد ہی اس نے جاپان کے ساحل کے نزدیک سمندر میں چار بیلسٹک میزائل داغے تھے ۔

 

مزید ممالک پر بھی امتناع عائد کیا جاسکتا ہے : امریکہ
واشنگٹن ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے اپنے نظرثانی شدہ ایگزیکیٹیو حکمنامہ میں سے صرف عراق کا نام حذف کیا ہے جبکہ دیگر چھ مسلم ممالک کے شہریوں پر امریکہ میں داخلہ پر امتناع برقرار ہے۔ اس صورتحال کو مزید کشیدہ اس وقت کردیا گیا ہے جب امریکہ نے دیگر ممالک کو بھی انتباہ دیا ہے یعنی اگلا گرا پچھلا ہوشیار کہ اگر انہوں نے (دیگر ممالک) اپنے سیکوریٹی نظام کو درست نہیں کیا تو ان کا نام بھی امریکہ کی اس فہرست میں شامل ہوسکتا ہے جہاں ان ممالک کے شہریوں کو امریکہ میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ یاد رہیکہ جہاں ایسی باتیں کی جارہی ہیں وہیں بالکل اسی وقت سکریٹری آف ہوم لینڈ سیکوریٹی جان کیلی نے کہا کہ ایسے امکانات بہت کم ہیں کہ امریکہ کی فہرست میں دیگر ممالک بھی شامل کئے جائیں جن کے شہریوں پر امریکہ میں داخلہ پر پابندی عائد ہوسکتی ہے جبکہ سی این این نے مسٹر کیلی کے بیان کے حوالہ سے کہا کہ ان کے خیال میں فہرست میں مزید توسیع کے امکانات نہیں لیکن اس کے باوجود کچھ ایسے ممالک ہیں جن سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرو اور تمام اہم معلومات کا تبادلہ کرو تاکہ ہم اپنے ملک کی بہتر حفاظت کرسکیں۔ بالکل اسی طرح جس طرح عراق نے ہمارے ساتھ کیا۔ البتہ جان کیلی نے ان ممالک کا نام لینے سے گریز کیا جن پر امتناع عائد کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT