Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / امریکہ ‘ فتح اللہ گیولن کی حوالگی کا عمل تیز کرے ۔ ترک وزیر اعظم

امریکہ ‘ فتح اللہ گیولن کی حوالگی کا عمل تیز کرے ۔ ترک وزیر اعظم

استنبول 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی کے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت چاہتی ہے کہ امریکہ سے کام کرنے والے مسلم رہنما فتح اللہ گیولن کی حوالگی کا عمل تیز تر کیا جائے ۔ ترکی کا الزام ہے کہ گیولن نے گذشتہ ماہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کی کوشش کی تھی ۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بیرونی صحافتی نمائندوں سے آج کہا کہ ترکی اور امریکہ کے مابین حوالگی مجرمین کا معاہدہ ہے اور اس سلسلہ میں کوششوں کو سست نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ عمل تیز کردیا جائے ۔ ان کے خیال میں فتح اللہ گیولن ہی فوجی بغاوت کے رہنما تھے ۔ اب مزید کسی چیز کا انتظار کرنے کی ضرورت باقی نہیں ہے ۔ اب حوالگی کا عمل تیز تر کیا جانا چاہئے ۔

 

تھائی لینڈ :آمد پر ویزا کی فیس دوگنی
بنکاک 20 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) دنیا بھر کے سیاحوں کی پسندیدہ جگہ تھائی لینڈ میں آمد پر ویزا کی فیس میں اضآفہ کردیا گیا ہے ۔ یہ فیس اب تک ہندوستانی کرنسی میں 2000 روپئے تھی اب اسے بڑھا کر 4000 روپئے کردیا گیا ہے ۔ اس پر 27 ستمبر سے عمل ہوگا اور یہ ویزا حاصل کرنے والے سیاح پندرہ دن تک یہاں قیام کرسکتے ہیں۔ آمد پر ویزا کی سہولت کئی انٹری پوائنٹس پر دستیاب ہے اور یہ ایک وقتی استعمال کیلئے بہترین سہولت سمجھی جاتی ہے ۔ فیس میں اضافہ کا وزارت خارجہ نے کل اعلان کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT