Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / امریکہ مزید 250 فوجی شام بھجوائے گا، اوباما کا اعلان

امریکہ مزید 250 فوجی شام بھجوائے گا، اوباما کا اعلان

ہینوور ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کے مطابق صدر براک اوباما 250 امریکی فوجیوں کو شام بھجوائیں گے جو وہاں خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے خلاف لڑائی میں مصروف مقامی ملیشیا کی مدد کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد مزید سنی عربیوں کو اس بات پر ابھارنا ہے کہ وہ شمال مشرقی شام میں کرد جنگجوؤں کا ساتھ دیں۔ امریکی فوجیوں کی وہاں مزید تعیناتیوں کے بعد غیر لڑاکا فوجیوں کی تعداد 300 ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں صدر اوباما نے شام میں زمینی فوج بھجوانے کے امکان کو رد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ فوجی کوششیں شام کے مسئلے کا واحد حل نہیں ہیں۔ شام بھجوائے جانے والے اضافی فوجیوں میں خصوصی آپریشن کرنے والے فوجی شامل ہیں۔ اس گروپ میں طبی عملہ اور سامان کی رسد پہنچانے والے دستے بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس فوجی دستوں کو شام بھجوانے کے حوالے سے صدر اوباما کی جانب سے رسمی اعلان پیر کو ہینوور میں متوقع ہے۔ جہاں وہ جرمنی، فرانس، برطانیہ اور اٹلی کے رہنماؤں کے ساتھ شام کی صورتحال اور خارجہ امور پر بات کریں گے۔ برطانیہ کے دورے کے موقع پر انھوں نے کہا تھا کہ شام کا مسئلہ ’دل سوز اور انتہائی پیچیدہ ہے۔‘

TOPPOPULARRECENT