Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / امریکہ میںوزیراعظم مودی کا استقبالیہ ، شرکت کیلئے پہلے 24 گھنٹوں میں 10 ہزار افراد کا رجسٹریشن

امریکہ میںوزیراعظم مودی کا استقبالیہ ، شرکت کیلئے پہلے 24 گھنٹوں میں 10 ہزار افراد کا رجسٹریشن

واشنگٹن ۔ /20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے /27 ستمبر کو دورہ سلی کان ویلی کے استقبالیہ میں شرکت کیلئے ہندوستانی برادری کے تقریباً 10 ہزار افراد نے پہلے 24 گھنٹوں کے دوران اپنا رجسٹریشن کروایا ۔ امکان ہے کہ مودی ہندوستانی نژاد امریکیوں کے اجلاس سے مقبول ایس اے ٹی سنٹر سانجوز میں خطاب کریں گے ۔ سلی کان ویلی کے قلب میں واقع ایس اے پی سنٹر میں 18 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔ منتظمین کے بموجب ہندوستانی برادر کے جوش و خروش کے پیش نظر جلد ہی اس گنجائش کے پرہوجانے کی توقع ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیراعظم ہندوستانی برادری میں کتنے مقبول ہیں ۔ کنوینر ہندوستانی نژاد امریکیوں کی برادری کھنڈے راؤ کنڈ نے ایک پریس کانفرنس میں اس کا انکشاف کیا ۔

TOPPOPULARRECENT