Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / امریکہ میں احتجاجیوں کا ٹرین کی پٹریوں پر دھرنا

امریکہ میں احتجاجیوں کا ٹرین کی پٹریوں پر دھرنا

سیاٹل۔15مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سینکڑوں ماحولیات کارکن جلوس کی شکل میں شمال مغربی واشنگٹن کے دو تیل صاف کرنے کے کارخانوں تک پہنچے اور نامیاتی ایندھن کا استعمال ترک کردینے کا مطالبہ کیا لیکن مطالبہ قبول نہ کرنے پر دوسرے دن ٹرین کی پٹریوں پر دھرنا دیا جس کی وجہ سے واشنگٹن کو ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کرنی پڑی ۔ احتجاجی کایاب اور کینو کشتیوں کے علاوہ سیکلوں کے ذریعہ اور پیدل تیل صاف کرنے کے کارخانوں تک پہنچے تھے جو سیاٹل کے شمال میں 70میل کے فاصلہ پر قائم ہیں ۔ انہوں نے پٹرول اور کوئلہ کو بطور ایندھن استعمال کرنا ترک کردینے کا مطالبہ کیا ۔ ایک دن قبل 150 کارکنوں نے خیمے نصب کئے تھے اور اپنا ایک کیمپ ٹرین کی پٹریوں کے پاس قائم کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT