Monday , September 25 2017
Home / دنیا / امریکہ میں احتجاجی مظاہرے جاری ڈلاس حملہ آور کے ارکان خاندان کا بیان

امریکہ میں احتجاجی مظاہرے جاری ڈلاس حملہ آور کے ارکان خاندان کا بیان

شکاگو ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ ہفتہ پولیس عہدیداروں پر فائرنگ اور ہلاکت کے بعد حملہ آور اور اس کے پریشان کن ماضی کے بارے میں مزید تفصیلات کا انکشاف ہوا ہے۔ بندوق بردار مائیکا جانسن جس نے پولیس عہدیداروں کو ڈلاس میں ہلاک کردیا تھا، کے والدین نے کل کہا کہ وہ ’’مایوس‘‘ تھا اور امریکی فوج سے 2015ء میں سبکدوش کرنے کے بعد یکا و تنہا ہوگیا تھا۔ اس کی والدہ ڈیلفن نے بلیز نیٹ ورک سے کہا کہ وہ بہت مایوس تھا۔ وہ اپنی حکومت کو مثالی حکومت سمجھتا تھا اور خود کو فوج کا نمائندہ تصور کرتا تھا لیکن اس کی توقعات پوری نہیں ہوئی۔ اس کے والد جیمس نے کہا کہ فوجی خدمات سے سبکدوشی کے بعد جانسن نے سیاہ فاموں کی تاریخ کا مطالعہ شروع کردیا تھا لیکن دیگر رشتہ داروں نے پرزور انداز میں کہا کہ اسے سفیدفاموں سے یا دیگر نسلی گروپس سے کوئی نفرت نہیں تھی۔ اس کی سوتیلی ماں ڈونا خود سفیدفام تھی۔ احتجاج ہنوز جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT