Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکہ میں اقوام متحدہ کی کانفرنس ایم اے نجیب کے ہمراہ اسپیکر کی روانگی

امریکہ میں اقوام متحدہ کی کانفرنس ایم اے نجیب کے ہمراہ اسپیکر کی روانگی

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اقوام متحدہ کی دو یومی کانفرنس نیویارک امریکہ میں 20 اور 21 جنوری کو منعقد ہوگی ۔ جس میں شرکت کے لیے بین الاقوامی سفیر برائے امن ( تلنگانہ ریاست کے پہلے بین الاقوامی سفیر برائے امن ) جناب ایم اے نجیب کے ہمراہ اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر مدھوسدن چاری کے علاوہ مسٹر سرینواس آئی پی ایس روانہ ہوں گے ۔ اس کانفرنس میں انسداد رشوت ستانی پر مذاکرات ہوں گے ۔ قبل ازیں اسپیکر کو ورکشاپ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا جس پر انہوں نے آمد کی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ وہ جناب ایم اے نجیب کے ہمراہ یو ایس روانہ ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT