Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / امریکہ میں ایک تلگو نوجوان نے ہم وطن ساتھی کا قتل کردیا

امریکہ میں ایک تلگو نوجوان نے ہم وطن ساتھی کا قتل کردیا

حیدرآباد 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)امریکہ میں ایک تلگو طالب علم کا اس کے ساتھی نے قتل کردیا ۔ یہ واقعہ ہاسٹل میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں طلبہ میں جھگڑے کے بعد سائی دیپ نے سنکیت نامی طالب علم پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا ۔ یہ دونوں ہاسٹل کے ایک ہی کمرے میں مقیم تھے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں سائی دیپ کو حراست میں لے لیا ۔ یہ واقعہ امریکہ کی ٹیکساس ریاست کے دارالحکومت آسٹن میں پیش آیا۔ دونوں طلبہ کا تعلق حیدرآباد سے ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ اس حملہ کے بعد سنکیت کو شدیدزخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا تاہم اسپتال منتقلی کے دوران راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔اس واقعہ پر سنکیت کے ارکان خاندان پر سکتہ چھا گیا۔ این ایس ایس کے بموجب 25 سالہ ینکرت سلطان بازار کا ساکن بتایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT