Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / امریکہ میں ایک طیارہ گھر پر اتر پڑا ، تمام مسافر محفوظ

امریکہ میں ایک طیارہ گھر پر اتر پڑا ، تمام مسافر محفوظ

واشنگٹن ۔ /18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست ارزونا میں فونکس مقام پر چھوٹا طیارہ ایک گھر کی چھت پر اتر پڑا ۔ پائیلٹ ، چار قلاباز اور دو مسافر تمام محفوظ طور پر باہر نکل آئے ۔ مضافاتی علاقہ گلبرٹ میں آتش فرو عملہ کے عہدیداروں نے کہا کہ طیارہ میں سوار تمام مسافروں کو محفوظ طریقہ سے نکال لیا گیا ہے ۔ یہ طیارہ مکان پر گرپڑا ۔ اس وقت مکان میں دو افراد موجود تھے ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ پائیلٹ کو دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے ۔ وہ دوران پرواز انجن میں آگ لگنے سے جھلس گیا تھا ۔ عہدیداروں نے گھر پر گرنے والے طیارہ کو ہٹاتے ہوئے تمام مسافرین کو دواخانہ منتقل کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT