Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / امریکہ میں تیل لے جا رہی ٹرین حادثہ کا شکار

امریکہ میں تیل لے جا رہی ٹرین حادثہ کا شکار

واشنگٹن ۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے او ریگن صوبے میں یونین فیسفک کمپنی کی خام تیل سے بھری ایک ٹرین میں حادثہ کا شکار ہونے کے بعد آگ لگ گئی۔ تاہم حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔کمپنی کے مطابق حادثہ او ریگن کے مغربی علاقے موسیر میں ہوا۔ 96 ڈبوں والی اس ٹرین کے 11 ڈبے پٹری سے اتر گئے اور تیل کے رساؤ کی وجہ سے اس میں آگ لگ گئی اور تیل آس پاس کے علاقوں میں پھیل گیا۔ جائے حادثے کے نزدیک آگ کی لپٹیں اور سیاہ دھواں نظر آرہا ہے ۔جائے حادثہ کے نزدیک واقع ایک اسکول کو فوری طور پر خالی کرالیا گیا۔ فائربریگیڈ جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔
کراچی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آتشزدگی
کراچی ۔ 4 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی انٹرنیشنل ہوائی کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ایئرلائن کے انتہائی جدید انجینیئرنگ ڈپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق آگ لگنے سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ یہ شعبہ کراچی کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر واقع ہے۔ ہفتے کی صبح لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT