Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / امریکہ میں جنرل اسٹور کے ہندوستانی مالک کو گولی مار دی گئی

امریکہ میں جنرل اسٹور کے ہندوستانی مالک کو گولی مار دی گئی

جنوبی کیرولینا میں افسوسناک واقعہ ، ہرنیش پٹیل کے گاہکوں اور دوستوں کو صدمہ
نیویارک ۔4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں ایک جنرل اسٹور کے مالک 43 سالہ ہندوستانی کو آج اس کے گھر کے پاس گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ۔ اس اوقعہ سے چند دن قبل کنساس سٹی میں نفرت پر مبنی جرم کے بہیمانہ واقعہ میں امریکی بحریہ کے ایک سپاہی نے ایک ہندوستانی انجینئر کو گولی مارکر ہلاک اور دوسرے کو زخمی کردیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں صدمہ کی لہر دوڑ گئی تھی ۔ پولیس عہدیداروں نے کہاکہ تازہ ترین واقعہ میں جنوبی کیرولینا کی لانکاسٹر کاؤنٹی میں ایک جنرل اسٹور کا مالک 43 سالہ ہرنیش پٹیل جمعرات کو اپنے گھر کے باہر صحن میں مردہ پایا گیا ۔ اس کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ۔ روزنامہ ہیرالڈ نے خبر دی ہے کہ پٹیل اپنی دوکان بند کرنے کے بعد اپنی روپہیری منی ویان چلاتا ہوا گھر کے سامنے پہونچا ہی تھا جہاں حکام سمجھتے ہیں کہ بندوق بردار حملہ آور سے اُس کا سامنا ہوا تھا ۔ ہریش پٹیل کی دوکان اُس کے گھر سے چھ کیلومیٹر دور ہے ۔ پولیس نے کہاکہ وہ اپنی دوکان بند کرنے کے بعد بمشکل 10 منٹ میں مردہ پایا گیا۔ اُس کے گھر کے آنگن میں آدھی رات سے کچھ قبل اس کی نعش دستیاب ہوئی ۔ لانکاسٹر کاؤنٹی پولیس کو رات 11:33 بجے کال موصول ہوئے جب مقامی افراد نے 911 ایمرجنسی نمبر ڈائیل کرتے ہوئے کہا کہ قریب میں بندوق چلنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

تاہم مقامی شیریف بیری فائیل نے کہاکہ پٹیل کی ہندوستانی نسلی شناخت غالباً اس جرم کی وجہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ ’’میرے پاس اس واقعہ کو نسلی منافرت پر مبنی جرم تصور کرنے کی کوئی قابل فہم وجہ نہیں ہے ‘‘ ۔ اس واقعہ کے فوری بعد مہلوک پٹیل کے کئی گاہک اور دوست اُس کے گھر پہونچ گئے اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ پٹیل کے اسٹور کے ایک قدیم گاہک نکول جونس نے کہاکہ ’’جس کسی نے پٹیل کے ساتھ یہ کیا ہے وہ کسی بھی دوسرے کے ساتھ بھی ایسا کرسکتا ہے جب آپ کے پاس پیسے نہیں رہتے تھے وہ انھیں مفت کی غذا دیا کرتے تھے ‘‘ ۔ ایک اور گاہک ماریو سیڈلر نے کہا کہ پٹیل نے کئی وقت انھیں اپنی اسٹور پر پارٹ ٹائم کام دیا تھا اور جب بھی وہ مشکل میں رہا کرتے تھے پٹیل ان کی مدد کیا کرتے تھے‘‘۔ اسپیڈی مارٹ کے قریب پٹیل کی دوکان کے پڑوس میں واقع اے بی سی اسٹور کے مالک دلیپ کمار گجر نے کہا کہ پٹیل اپنے خاندان کی حالت سدھارنے ملک چھوڑکر یہاں تھے اور انھوں نے یہ کام کردکھایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT