Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / امریکہ میں حادثہ ‘ ایک ہندوستانی طالب علم ہلاک ۔ چار زخمی

امریکہ میں حادثہ ‘ ایک ہندوستانی طالب علم ہلاک ۔ چار زخمی

نئی دہلی 21 فبروری ( پی ٹی آئی ) جنوب مشرقی امریکی ریاست الباما میں ایک کار حادثہ میں ایک ہندوستانی طالب علم ہلاک اور چار دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔ مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج یہ بات بتائی ۔ سشما سوراج نے بتایا کہ یہ پانچوں طالب علم ٹرائے یونیورسٹی الباما میں زیر تعلیم تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ قونصل جنرل اٹلانٹا نے انہیں بتایا کہ پانچ ہندوستانی طلبا کل رات ایک حادثہ کا شکار ہوگئے ہیں۔ جوئے میتھیو نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے ۔ آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے بھرت اور ومشی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ نکھل اور یشونت معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قونصل ڈی وی سنگھ مقام حادثہ پر پہونچ رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT