Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / امریکہ میں خودکشی کرنے والے سافٹ ویر انجینئر کی بیوی کا اقدام خودکشی

امریکہ میں خودکشی کرنے والے سافٹ ویر انجینئر کی بیوی کا اقدام خودکشی

حیدرآباد /14 اپریل ( یو این آئی) تلنگانہ کے ضلع بھونگیر سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویر انجینئر جی مدھوکر جس نے امریکہ کے سیاٹل میں خودکشی کر لی تھی ، کی بیوی نے کوتہ پیٹ میں واقع اپنے والدین کے مکان میں بیت الخلا میں صفائی کالکویڈ پیتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی۔اس کے ارکان خاندان نے اسے فوری طورپر پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ چند دن قبل مدھوکر نے ازدواجی جھگڑوں اور مسائل پر امریکہ میں خودکشی کر لی تھی ۔ جب اس کی بیوی سواتی اس کے آبائی مقام پر آخری رسومات ادا کرنے کیلئے پہنچی تو اس کے رشتہ داروں نے اسے روک دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT