Tuesday , May 30 2017
Home / دنیا / امریکہ میں خوف کے انسداد کیلئے مسلم اسکول کی رابطہ مہم

امریکہ میں خوف کے انسداد کیلئے مسلم اسکول کی رابطہ مہم

ہنٹنگٹن (نیویارک) ۔13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے نواح میں واقع ایک رومن کیتھولک ہائی اسکول میں دو درجن دورے پر آئے مسلم طلبا نے نماز پڑھی جبکہ یونیفارم میں ملبوس میزبان اسکول کے طلبا انہیں غور سے دیکھتے رہے ۔اس دورے کا مقصد بہت سادہ تھا کہ یہ اسکول جو محض 16 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں مگر ثقافتی طور پر ایک دوسرے سے زمین آسمان کی دوری پر ہیں، ایک دوسرے کو جان سکیں۔یہ ایک اچھی پہل کا حصہ ہیں جسے موسم خزاں میں امریکہ کے 80 اسلامی اسکول شروع کریں گے تاکہ ایسے وقت جب بہت سے لوگ صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے پریشان ہیں، امریکیوں کے دل میں مسلمانوں کی بہتر تصویر پیش کرنا ہے ۔ایم ڈی کیو اکاڈمی اسلامی اسکول کی 19 سالہ طالبہ لائبہ امجد نے سینٹ اینٹونی ہائی اسکول کے دورے کے دوران کہا ”آج کے معاشرے میں کئی بار مسلمان یہ سوچ کر خوفزدہ رہتے ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں غلط تصور رکھتے ہیں”۔دوسری طرف غیر مسلم لوگ بھی خوفزدہ رہتے ہیں۔ ”وہ ایک مسلمان کو دیکھ کر سوچتے ہیں کہ کہیں یہ شخص کوئی انتہاپسند تو نہیں”۔ادارہ ہیو ریسرچ  سینٹر کے فروری میں کئے گئے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی امریکی ذاتی طور سے کسی مسلمان کو نہیں جانتا تو اس بات کا غالب امکان ہے کہ وہ سب مسلمانوں کو انتہاپسند سمجھتا ہے ۔
کابل میں بم دھماکہ ‘ 3 ہلاک
کابل 13 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ کابل میں ایک گاڑی کو بم حملہ کا نشانہ بنایا گیا ہے جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے کہا کہ ہفتہ کی رات یہ حملہ ہوا اور مہلوکین میںدو خاتون سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک بچہ بھی ہلاک ہوگیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ در اصل تخریب کاروں نے ان کی گاڑی سے اس بم کو نصب کردیا تھا جو دوران سفر پھٹ پڑا اور یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT