Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / امریکہ میں دو ہندوستانی بھائیوں میں ایک گرفتار ‘ دہشت گردی کی مدد کا الزام

امریکہ میں دو ہندوستانی بھائیوں میں ایک گرفتار ‘ دہشت گردی کی مدد کا الزام

ملک کے خلاف جدو جہد کیلئے القاعدہ لیڈر کو معاشی مدد فراہم کی گئی ۔ عدالت کا ادعا ۔ 20 سال تک قید کی سزا کا امکان
واشنگٹن 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایف بی آئی نے ایک ہندوستانی انجینئر اور ایک دوسرے شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ یہ دونوں ان چار افراد میں شامل تھے جنہیں ایک امریکی عدالت نے القاعدہ کے ایک لیڈر کو مالی امداد فراہم کرنے کے الزام میں ماخوذ کیا گیا تھا ۔ یہ معاشی مدد امریکہ کے خَاف پر تشدد جدوجہد کیلئے فراہم کرنے کا الزام ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں یحیی فاروق محمد 37 سال اور ابراہیم زبیر محمد 36 سال کو آصف احمد سلیم 35 اور ان کے بھائی سلطان روم سلیم 40 سال کے ساتھ امریکہ کی ایک عدالت نے دہشت گردوں کو وسائل اور اجزا کی مدد فراہم کرنے کے الزام میں ماخوذ کیا تھا ۔ ان چاروں میں سے ہر ایک پر دہشت گردوں کو پوشیدہ مدد اور وسائل فراہم کرنے کے ایک جرم کا مرتکب قرار دیا گیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ سب کچھ امریکہ کے خلاف پرتشدد جدوجہد کو یقینی بنانے کے مقصد سے کیا گیا تھا ۔ سلطان سلیم کیلئے عدالت میں پیشہونے والے وکیل کدری شیریف نے کہا کہ سلیم نے بے گناہی کا ادعا کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے موکل کا کہنا ہے کہ اس نے ایسا کچھ نہیں کیا ہے ۔ سلیم اور دوسروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اب وفاقی استغاثہ کی ذمہد اری ہے کہ وہ اپنے مقدمہ کی تائید میں دستاویزات اور ثبوت و شواہد پیش کریں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صرف سلطان سلیم کی پیروی کر رہی ہیں ۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ دوسرے تین افراد کی پیروی کون کر رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں معلومات حاصل کرنے کیلئے جب ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کے عہدیداروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا کوئی جواب نہیں مل سکا ۔ تاہم ماضی کی مثالوں کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ محکمہ انصاف کی جانب سے عدالت کی جانب سے ماخوذ کئے جانے والے دوسرے دو افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ کہا گیا ہے کہ یحیی ایک ہندوستانی شہری ہے اور اس نے اوہائیو یونویرسٹی میں 2002 سے 2004 کے دوران انجینئرنگ کی ہے ۔ اس نے 2008 میں ایک امریکی شہری سے شادی کرلی تھی تاہم وہ 2004 سے ہی متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یحیی کے بھائی ابراہیم نے بھی یونیورسٹی آف الینائیوس سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے تاہم بعد میں وہ ٹولیڈو کو منتقل ہو گیا تھا ۔ اس نے بھی امریکی شہری سے شادی کی اور وہ 2007 سے ہی امریکہ کا مستقل مقیم ہے ۔ امریکہ میں ایک اسسٹنٹ اٹارنی میتھیو شیفرڈ نے عدالت سے کہا کہ سلطان کے خلاف جو دو الزامات ہیں ان میں اسے 15 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے جبکہ تیسرا الزام ایسا ہے جس میں اسے 20 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چونکہ اس کیس کی نوعیت ایسی ہے جس میں قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔ ان تمام کو امریکی عدالت نے 22 جولائی 2009  میں ماخوذ کیا تھا ۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ان چار افراد سے ایف بی آئی نے کئی موقعوں پر پوچھ تاچھ کی تھی اور انہوں نے ہر موقع پر جھوٹ کا سہارا لیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT