Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / امریکہ میں ری پبلکن ہندو کولیشن کی تشکیل

امریکہ میں ری پبلکن ہندو کولیشن کی تشکیل

واشنگٹن ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی شہری بھی اب اس بات کے خواہاں ہیں کہ امریکی سیاست میں ان کی آواز نقارخانے میں طوطی کی آواز بن کر نہ رہ جائے اور اپنی اہمیت کو منوانے کیلئے ہی ری پبلکن ہندو کولیشن کی تشکیل عمل میں آئی ہے تاکہ ملک کی عصری پالیسیوں کے پیش نظر پوری کمیونٹی کو واحد پلیٹ فارم پر جمع کیا جاسکے۔ عصری پالیسیوں میں ہند ۔ امریکہ مستحکم تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ ری پبلکن ہندو کولیشن بھی یہی چاہتی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام پیدا ہو۔ ری پبلکن ہندو کولیشن (RHC) کے بانی شلبھ شالی کمار نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT