Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / امریکہ میں سابق سفیر ہند نریش چندرا چل بسے

امریکہ میں سابق سفیر ہند نریش چندرا چل بسے

نئی دہلی/پنجی10جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) سینئر سفارت کار اور امریکہ میں ہندوستان کے سفیر رہنے والے نریش چندرا اتوار کی رات کو گوا کے خانگی اسپتال میں چل بسے۔ وہ 82 سال کے تھے ۔نریش چندرا کو بخار اور عضلات میں تیز درد کی شکایت کے بعد جمعہ کی شام کو گوا کے منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے چیف میڈیکل افسر شیکر سالکر کے مطابق جمعہ کی دوپہر سے ہی نریش چندرا کی طبیعت کافی بگڑنے لگی تھی اور انہیں مسلسل دست اور قے ہو رہی تھی۔ سالکر نے بتایا کہ نریش چندرا کے تمام عضو نے کام کرنا تقریباً بند کردیا تھا۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی ، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں متعدد قائدین نے نریش چندرا کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے آج یہاں جاری ایک پیغام میں نریش چندرا کی موت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا: ’’ نریش چندرا کی موت سے گہرا دکھ پہنچا ہے ۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا‘‘۔ مودی نے کہاکہ انہیں ہمیشہ ایک ماہر سفارتکار کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے بھی نریش چندرا کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ نریش چندرا ماہر افسر تھے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہنریش چندرا ہندوستان اور امریکہ کی مضبوط دوستی میں یقین کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نریش جی کے ساتھ گہرا غوروخوض مجھے یاد ہے ۔ امریکہ میں سفیر رہتے ہوئے انہوں نے مجھے عشائیہ کیلئے مدعو کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT