Thursday , July 20 2017
Home / دنیا / امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہندوستانی ہلاک

امریکہ میں سڑک حادثہ میں ہندوستانی ہلاک

واشنگٹن، 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے انڈیانا صوبہ میں ایک سڑک حادثہ مے ہندستانی نژاد امریکی شہری ہلاک، جبکہ ان کی بیوی شدید طور پر زخمی ہوگئی ہیں۔پولیس کے مطابق، اس حادثے میں انشل شرما (30) کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اس کی بیوی سمیرا بھاردواج (28) شدید زخمی ہو گئیں۔ دونوں انڈیانا کے کولمبس میں رہ رہے تھے ۔ حادثہ کے وقت وہ لوگ پیدل جا رہے تھے ۔پولیس نے اس واقعہ کے ذمہ دار مائیکل ڈیمیو (36) کو گرفتار کر لیا ہے ۔وہ سرخ رنگ کی کرسلر منی وین چلا رہا تھا۔ اس نے کولمبس کے فار سیشنس ریٹائرمنٹ سینٹر کے پاس اس جوڑے کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔اس واقعہ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔انشل شرما کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی، جبکہ اس کی بیوی سمیرا کو انڈیاناپولس کے ہسپتال لے جایا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT