Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / امریکہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

امریکہ میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

لاس اینجلس 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی ریاست اوٹاہ میں آئے اچانک سیلاب میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے جبکہ 5 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ ہلدالے یہاں کا ایک چھوٹا مستقر ہے وہاں کاروں میں ایک ہی خاندان کے 16 افراد سفر کررہے تھے، اس بات سے بالکل بے خبر کہ سیلاب اُنھیں بہا لیجائے گا۔ دریں اثناء یہاں کے ایک مقامی عہدیدار مائیکل کیٹ ون نے بتایا کہ شام تقریباً 5 بجے سیلاب کے پانی نے دونوں کاروں کو اپنی زد میں لے لیا۔ کیٹ ون نے بتایا کہ اس نے اور ہلدالے کے عوام نے آج تک اتنا بڑا سیلاب نہیں دیکھا۔ کیٹ ون کے مطابق 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جبکہ دیگر تین افراد بچ گئے اور ایک لاپتہ ہوگیا۔

TOPPOPULARRECENT