Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / امریکہ میں شدید برفانی طوفان، 9 ہلاک

امریکہ میں شدید برفانی طوفان، 9 ہلاک

واشنگٹن میں 30 انچ برف کی تہہ ، 10 ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان
واشنگٹن /نیویارک ۔ 23 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی مشرقی ساحلی پٹی شدید برفانی طوفان سے متاثر ہے اور اندیشہ ہے کہ یہاں ریکارڈ 30 انچ کی برف کی تہہ جمع ہوگی جبکہ اس طوفان کی زد میں 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی 10 ریاستوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے لاکھوں عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور تعطیلات کے دن سفر کے دوران ٹریفک خلل ہوسکتا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پچاسی ملین افراد اِس برفانی طوفان زد میں ہیں۔ امریکی شہر بالٹی مور اِس طوفان کا سامنا کرنے والا پہلا بڑا شہر ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی شدید برفباری ہورہی ہے۔ امریکی دارالحکومت میں طوفان کی وجہ سے سناٹا چھا یا ہوا ہے اور لوگ گھروں میں مقیم ہیں۔ طوفان کی لپیٹ میں آنے والا علاقہ شمالی ریاست ورجینیا سے نیویارک سٹی تک پھیلا ہوا ہے۔ اِس ویک اینڈ پر شیڈیول سات ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔طوفان سے متاثر ہونے والی ریاستوں میں جارجیا کے علاوہ نارتھ کیرولینا اور ٹینیسی اور میری لینڈ، ورجینیا، پنسلوانیا، نیو جرسی، نیویارک اور کنٹکی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی کو ’’برفانی ایمرجنسی‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ 10 ریاستوں کے گورنرس نے بھی ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے۔ کئی مقامات پر ڈسٹرکٹ نیشنل گارڈ کو تعینات کیا گیا ہے۔ شہروں میں تجارتی ادارے ، مالس اور رسٹورنٹس سنسان نظر آرہے تھے اور سڑکوں پر ٹریفک بالکل نہیں تھی۔

TOPPOPULARRECENT