Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / امریکہ میں طوفان نیٹ‘ لاکھوں متاثر

امریکہ میں طوفان نیٹ‘ لاکھوں متاثر

نیو اورلینس ۔ 8 ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گرمائی طوفان نیٹ اکثر علاقوں میں ہولناک آندھی جیسی تباہی مچاتے ہوئے آج صبح کی والین ساعتوں کے دوران امریکی خیلجی ساحل سے ٹکرا گیا ۔ جس کے نتیجہ میں بڑے پیمانے پر سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی اور برقی سربراہی مسدود ہوجانے کے سبب اکثر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ وسطی امریکہ میں ہلاکت خیز تباہی مچانے کے بعد سیلاب جنوبی امریکہ کے اس علاقہ میں پہنچا ہے جو (علاقہ ) دو ماہ سے بھی کم مدت میں تیسری مرتبہ آندھی کی زد میں آیا ہے ۔ طوفان نیٹ کل شام لوئیسانہ سے ٹکرا یا تھا بعددازاں مسی سپی ساحل پر پہنچ گیا ۔ جس کے نتیجہ میں ایک لاکھافراد برقی کے بغیر رات گذارنے پر مجبور ہوگئے ۔ اکثر مخدوش مقامات سے عوام کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ صبح 5 بجے یہ طوفان 113 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ اآگے بڑھ گیا۔

علاقہ کی طرف بڑھتے ہوئے کمزور ہوگیا ۔

 

TOPPOPULARRECENT