Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / امریکہ میں طیارہ حادثہ کا شکار ‘ 6 افراد ہلاک

امریکہ میں طیارہ حادثہ کا شکار ‘ 6 افراد ہلاک

واشنگٹن 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ایک خانگی چھوٹا طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا جس کے نتیجہ میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ طیارہ اپنی لینڈنگ کو ترک کرنے کی کوشش میں کچھ درختوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا ۔ یہ طیارہ فریڈرکس برگ میں ائرپورٹ رن وے کے اختتام پر واقع درختوں سے ٹکرا گیا جبکہ وہ پہلے لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا بعد میں لینڈنگ کو ترک کرنے کی کوشش کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ سارجنٹ ایف ایل ٹائیلر ورجینیا اسٹیٹ پولیس نے بتایا کہ طیارہ نے لینڈنگ ترک کے دوبارہ اڑان بھرنے کی کوشش کی تھی جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کوشش کے دوران طیارہ رن وے کے جنوبی اختتام کی سمت بڑھ گیا اور وہاں وہ درختوں سے ٹکرا گیا ۔ عہدیداروں کے بموجب جیسے ہی طیارہ درختوں سے ٹکرایا وہ شعلہ پوش ہوگیا ۔ تمام چھ نعشیں حاصل کرلی گئی ہیں اور متاثرین کی شناختوں کی ابھی توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ان کا تعلق ورجینیا سے ہی تھا ۔

TOPPOPULARRECENT