Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / امریکہ میں عوام کو نسلی بنیادوں پر الگ تھلگ کیا جائے: ٹرمپ

امریکہ میں عوام کو نسلی بنیادوں پر الگ تھلگ کیا جائے: ٹرمپ

واشنگٹن۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی دوڑ میں آگے رہنے والے ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے آج یہ کہتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا کہ اورلینڈو اجتماعی قتل جیسے واقعات کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ امریکہ نسلی بنیادوں پر الگ تھلگ کرنے کے بارے میں غور کرے۔ انہوں نے اس ضمن میں اسرائیل اور ایسے ہی دیگر ممالک کی مثال پیش کی۔ ٹرمپ نے سی بی ایس کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ نسلی بنیادوں پر الگ تھلگ کرنے کے بارے میں ملک کو غور کرنا چاہئے۔ دیگر ممالک ایسا کررہے ہیں۔ اسرائیل اور دیگر نے یہ کام کامیابی سے انجام دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس نکتہ نظر سے نفرت کرتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ ہم اپنے دماغ کا بھی استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم طبقہ مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع فراہم کرتا تو اورلینڈو جیسے واقعہ کو روکا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ایک مثال سین برنارڈینو بھی ہے جہاں اپارٹمنٹ میں بم رکھاہوا تھا اور کسی نے بھی اطلاع نہیں دی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ 14 افراد ہلاک اور بے شمار زخمی ہوگئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اورلینڈو حملہ آور عمر تین حملے سے قبل سرخ پرچم تھامے ہوئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی پر نظر ڈالی چاہئے۔ انہوں نے ایسے حالات پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT