Friday , August 18 2017
Home / دنیا / امریکہ میں غیرقانونی داخلہ پر 68ہندوستانی گرفتار

امریکہ میں غیرقانونی داخلہ پر 68ہندوستانی گرفتار

واشنگٹن ۔16اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) 68 ہندوستانی نژاد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ وہ مبینہ طور پر امریکی ریاست واشنگٹن میں سیاٹل کے قریب غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے ۔ امیگریشن اور کسٹمس محکمہ کے بموجب فی الحال 68ہندوستانی آکوما کے حراستی مرکز میں زیر حراست ہیں ۔ اُن کی گرفتاریوں کی تواریخ میں کافی فرق ہے ۔ ان کی اکثریت کو جاریہ سال اور ان میں سے نصف کو گذشتہ 30دن کے دوران حراست میں لیا گیا ہے ۔ 68میں سے آدھے افراد گذشتہ ایک مہینے میں گرفتار کئے گئے ہیں ۔ ان میں سے بیشتر پنجابی ہیں ۔ حکومت زیر انتظام حراستی مراکز میں ان کو رکھا گیا ہے اور انہیں واپس ہندوستان روانہ کرنے تک وہ یہیں زیر حراست رہیں گے ۔ کئی افراد اس طویل حراست پر مایوسی کا شکار ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT