Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / امریکہ میں فائرنگ میں ہلاک انجینئرکی آخری رسومات

امریکہ میں فائرنگ میں ہلاک انجینئرکی آخری رسومات

حیدرآباد 28 فروری (پی ٹی آئی) ہندوستانی انجینئر کے سرینواس کی جو امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم کا شکار ہوگئے تھے، آج آخری رسومات انجام دی گئیں۔ اُن کے والد مدھو سدن راؤ نے چتا کو آگ دکھائی۔ اِس موقع پر دلسوز مناظر دیکھنے میں آئے۔ 32 سالہ انجینئر کے والدین غم سے نڈھال تھے۔ مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ اور دیگر کئی قائدین نے آخری رسومات میں شرکت کی۔ کے سرینواس کنساس سٹی میں کام کررہے تھے اور اُنھیں اپنے دیگر ساتھی الوک مدھوسنی کے ہمراہ گزشتہ چہارشنبہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اُن کے ساتھی اِس واقعہ میں زخمی ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT